پاکستان کو مالیاتی خسارہ کا سامنا

   

اسلام آباد، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے ایک سالہ میعاد میں پاکستان کی اقتصادی حالت اور خراب ہو گئی ہے اور 2018-19 میں ملک کا مالیاتی خسارہ اس کی تاریخ کا سب سے زیادہ 8.9 فیصد تک پہنچ گیاہے ۔پاکستان میڈیا نے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2018-19 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے ریکارڈ 8.9 فیصد پر آ گیا ہے یعنی 34 کھرب 44 ارب روپے ہو گیا جو بجٹ ہدف سے 82 فیصد زیادہ ہے ۔ بجٹ میں مالیاتی خسارہ 19 کھرب روپے ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔قابل غور ہے کہ پاکستانی اقتصادی سروے کے مطابق یہ خسارہ 1979-80 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا خسارہ ہے ۔ جون 2019 میں عمران خان حکومت نے مالیاتی خسارے کو مجموعی ملکی پیداوار کا 7.1 فیصد پر لانے کا امکان ظاہر کیا گیاتھا جبکہ سال کی شروعات میں ہدف 4.9 فیصد تھا۔