ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جمعرات کو کہا ہیکہ پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل ممکن ہے اور اس کے لیے بنیادی ڈھانچے کا ایک حصہ پہلے سے موجود ہے۔رائٹرز نے روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی RIA کے حوالے سے خبر دی کہ پوٹن اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”وزیراعظم نے ر وس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کیعزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان خوراک کی سیکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی سمیت باہمی طور پر مفید تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔