واشنگٹن ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے جو پاکستان کو 6 بلین ڈالرس کا پیاکیج دیگر اس کی معیشت کو کسی حد تک مستحکم کرنے کوشاں ہے۔ پاکستان کی معیشت کا اگر تفصیلی جائزہ لیا جائے تو پاکستان کے پاس صرف 1.7 ماہ کیلئے درآمد کی جانے والی اشیاء کی ادائیگی کیلئے رقومات (کرنسی) موجود ہیں۔ اگست 2018ء میں پاکستان کے اس وقت کے نئے وزیراعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت اقتدار سنبھالا تھا جب ملک معاشی بحران سے دوچار تھا۔ گذشتہ ہفتہ ہی آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے خطیر رقمی قرض کو منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکیٹیو بورڈ کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر اور عبوری صدرنشین ڈیوڈ لپٹن نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ 1980ء سے اب تک آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 13 واں بیل آؤٹ پیاکیج منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ترکی میں مزید فوجی عہدیداروں کی
گرفتاری کے احکامات
انقرہ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے کم از کم 260 عسکری عہدیداروں کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان میں بری، فضائیہ اور بحریہ کے ملازمین شامل ہیں۔ ان افراد پر شک ہے کہ یہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔