اسلام آباد: کارپوریٹ فارمنگ میں عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کی متمنی فون گرو کمپنی کے انتظامی سربراہ (سی ای او) نے کہا ہے ’’کہ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے اگلے تین سے پانچ سالوں کی مدت میں پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر اور بحرین سے 60 لاکھ ڈالر تک کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔‘‘’’اس اقدام کا مقصد پہلے سے غیر کاشت شدہ 1.5 ملین ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنانا اور ملک کے طول وعرض میں موجودہ 50 ملین ایکڑ زرعی زمین کو روایتی طریقہ کاشتکاری سے مشینی کاشتکاری کی جانب منتقل کرنا ہے۔‘‘یہ پیش رفت پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے چند مہینوں بعد سامنے آئی ہے۔ زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی فنڈز کو راغب کرنے کے لیے یہ ایک سول ملٹری ہائبرڈ فورم ہے۔یاد رہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں ادائیگیوں کے توازن کا بحران ہے اور اسے تجارتی خسارے کو پورا کرنے اور موجودہ مالی سال میں بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگی کے لیے اربوں ڈالر کا زرِمبادلہ درکار ہے تو اس اقدام کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کا حصول ہے۔