پاکستان کو یرغمال بنانے کی دہشت گردوں کو اجازت نہیں دی جائیگی

,

   

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 5 سال کی تکمیل ۔تقریب سے عمران خان کا خطاب
اسلام آباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ کے 5 سال کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں متاثرہ والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے انتہائی اہم اور حساس علاقے میں واقع آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 133 بچوں سمیت 148 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حملے کے نتیجے میں ملک بھر کی انتظامی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال میں کافی تبدیلیاں رونما ہوتی رہی ہیں۔ ماضی میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ‘نیشنل ایکشن پلان’ ترتیب دیا۔ جس کے تحت دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جلد نمٹانے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کی اجازت دی گئی۔آرمی پبلک اسکول واقعے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔