ڈربن ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو11 رنز سے شکست دی۔ پاکستان 184 رنزکے تعاقب میں 172 رنز ہی بنا سکا۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان نے 62 گیندوں پر74 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جتوا نہ پائے۔ پاکستان کے7 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔184 رنزکا پیچھا کرتے ہوئے بابراعظم صفر پر آوٹ ہوئے، صایم ایوب31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،طیب طاہر 18 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین آفریدی اور عثمان خان نیفی کس 9 رنز بنائے، عرفان خان ایک رن اور عباس آفریدی بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔