پاکستان کو29 سال بعد میزبانی

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے آئندہ عالمی ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا2026 ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔ 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ ہندوستان 2029 کی چمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا۔