پاکستان کیخلاف سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، طالبان

   

کابل۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز قبل مذاکرات ہوئے تھے، ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔