پاکستان کیلئے جاسوسی : انجینئر رویندر ورما 5 جون تک تحویل میں

   

ممبئی ۔ 2 جون (یو این آئی) تھانے میں مقیم انجینئر رویندر ورما، جسے مہاراشٹرا پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈنے ہندوستانی بحری جہازوں اور آبدوزوں سے متعلق حساس معلومات پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹ کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، کو پیر کے روز 5 جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔تھانے ضلع کے کلوا علاقے کا رہنے والا 27 سالہ ورما ایک دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی میں جونیئر انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا، جس کی ملازمت نے اسے ممبئی اور اس کے اطراف کے حساس علاقوں، خصوصاً نیول ڈاکیارڈ تک رسائی فراہم کی تھی۔ اس نے واٹس ایپ کے ذریعہ ممنوعہ علاقوں سے متعلق حساس معلومات فراہم کیں۔