پاکستان کیلئے جاسوسی مشتبہ شخص گرفتار

   

جئے پور ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے قریب جاسوس سرگرمیوں کے شبہ پر ایک شخص کو راجستھان کے ضلع چیلمبر میں حراست میں لے لیا گیا۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقہ سام کے ساکن نواب خاں کو جاسوسی کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ خاں ایک جیپ ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرتا ہے جس کے پاکستانی انٹلیجنس ادارہ آئی ایس آئی سے مبینہ روابط کے ضمن میں سیکوریٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ نواب خاں سے مزید پوچھ گچھ کے بعد برآمد ہونے والی تفصیلات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔