جیسلمیر : راجستھان کے سرحدی ضلع جیسلمیر میں چاندھن سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہنی ٹریپ کے جال میں پھنس کر اس کے لئے جاسوسی کے شبہ میں حراست میں لئے گئے ایک مشتبہ شخص کو چھوڑ دیا گیا ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں چاندھن سے پیر کے روز اس شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی جس میں کسی طرح کی سرحد پر آئی ایس آئی کو ہندوستانی فوج، فضائیہ کے بارے میں خفیہ معلومات دینے کے ثبوت نہ ملنے پر جے پور سے آئی انٹلی جنس کی ٹیم نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔