پاکستان کیلئے سعودی پروازیں منسوخ

   

کراچی ، 9 مئی (یو این آئی) ہند۔ پاک کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے آج تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گشیدگی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے۔ سعودی ایئرلائن نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پروازیں آج منسوخ کی گئیں اور بحالی کا فیصلہ متعاقب کیا جائے گا۔