پاکستان کیلئے 901ملین ریال سعودی قرض منظور

   

جدہ : سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان کو مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 901 ملین سعودی ریال سے زائد قرض دینے کی منظوری دے دی۔ قرض 25 سال کی مدت کے لیے دو فیصد شرح سود پر دیا جائے گا۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے سے پاکستان کے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ سعودی سفیر نے وزارت اقتصادی امور میں وفاقی وزیر عمر ایوب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد بن عقیل الخطیب کا خط پہنچایا۔خط میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاکستان کے ہائیڈرو پاور منصوبے مہمند ڈیم کے لیے قرض کی منظوری کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے سے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو اگاہ کیا۔