کرائسٹ چرچ: چمپئنز ٹرافی 2025میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان اب پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کررہا ہے ۔ اگلے سال کے ٹی20ورلڈ کپ اور رواں سال کے آخر میں ایشیا کپ کے پیش نظر پاکستان نے نوجوان ٹی20 اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس کی قیادت نو منتخب کپتان سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ پاکستان انجری کے باعث صائم ایوب اور فخر زمان کے بغیر کھیلے گا۔ اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑی عبدالصمد، حسن نواز اور محمد علی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 23میچز پاکستان کے حق میں گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 19میچز جیتے ہیں۔ آخری بار دونوں ٹیمیں 2024میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، جو2-2 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ:سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔
نوٹ: میچ کا آغاز صبح 6:45 بجے (ہندوستانی وقت) ہوگا۔