پاکستان کی ابھرتی ہوئی ویٹ لفٹر رابعہ کیلئے ایک اور اعزاز

   

کارڈیف ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) رابعہ شہزاد نے گذشتہ سال بھی آسٹریلیا میں ہونے والی اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ویٹ لفٹنگ ویلزپاکستان کی ابھرتی ہوئی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کارڈف میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔رابعہ شہزاد ماضی میں 55 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگریز میں مقابلہ کرتی تھیں لیکن اس ایونٹ سے قبل انہوں نے اپنا وزن کم کیا اور 49 کلوگرام کی زمرہ میں پہلی مرتبہ حصہ لیا۔رابعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں انہوں نے اسنیچ میں 40 کلوگرام اور پھر کلین اینڈ جرک میں 55 کلوگرام وزن اٹھاکر سلور میڈل اپنے نام کیا۔