سری نگر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کی آماجگاہ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا لیکن اب یہاں سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں اور کاروبار بھی معمول کے مطابق چلتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی اپیلپر یہاں تعلیمی اداروں اور کاروبار کے بند رہنے کا دور ختم ہوا ہے ۔موصوف لیفٹیںنٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں امر سنگھ کالج میں طلبا کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ‘جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کا ہاٹ سپاٹ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے ‘۔ان کا کہنا تھاکہ ‘یہاں روز پڑوسی ملک کی اپیل پر اسکول، کالج بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے آپ (طلبا) کو پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا اب وہ دن ختم ہوگئے ہیں جب کسی کی کال پر یہاں تعلیمی ادارے اور بیوپار بند رہتا تھا’۔سنہا نے کہا کہ یہاں ہر سال پہلی جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا۔
