پاکستان کی ایل او سی پر دہشت گردوں کی مدد، ہندوستانی فوج چوکس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ پاکستان کی یہ ہمیشہ سے ہی عادت رہی ہیکہ وہ کسی نہ کسی طرح ہندوستان میں دراندازی کرکے حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، لیکن اس کے ان منصوبوں پر ہمیشہ ہندوستانی فوج پانی پھیر دیتی ہے، لیکن پھر بھی پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے۔ اب خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد ایک بار پھرجموں وکشمیر میں حملے کرنے کی فراق میں ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھیمبیر گلی اور نوشہرہ سیکٹروں میں ہتھیار بند دہشت گردوں کی موجودگی ہے۔ ان کے ارادے دراندازی کرکے حملہ کرنا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، یہ ان پٹس سیکورٹی اہلکاروں اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ساتھ شیئر کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں فورسیز کو ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے نگرانی کے احکامات ملے ہیں۔سیکورٹی اہلکاروں کو خدشہ ہیکہ پاکستان آرمی کی BAT ان دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے کچھ دہشت گردوں کا موومنٹ بھی حال میں دیکھا گیا ہے۔ BAT میں آرمی کمانڈوز کے علاوہ جیش محمد اور لشکرطیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مجاہدین ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ میں BAT نے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس سال جنوری میں، پاکستانی BAT نے محمد اسلم نام کے شہری کا قتل کردیا تھا۔ اس کی مسخ شدہ لاش پونچھ ضلع میں ایل او سی کے پاس ملی تھی۔بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے اے این آئی نے کہا، ’گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایسا کوئی اِن پْٹ نہیں تھا، مگر کچھ گھنٹے پہلے ہی یہ اِن پْٹ آیا ہے۔ سیکورٹی فورسیز کو الرٹ کردیا گیا ہے، خاص طور سے دو سیکٹروں میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور رات میں اضافی فورس کو تعینات کیا جائیگا۔ پاکستان کی طرف سے کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوئی تو اس کا زبردست جواب دیا جائے گا۔