پاکستان کی ایک میگزین کا دعویٰ! سعودی اور پاکستان کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ

,

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کے ایک ہفتہ واری اخبار نے ایک بڑی خبر شائع کی ہے اس میں لکھا ہے کہ “سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں کی ہوئی باتوں سے سخت ناراض ہیں۔ لہذا انہوں نے اپنے دیے ہو طیارے کو واپس کرنے کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل عمران خان سعودی عرب کے دورے پر تھے اور وہ براہ راست کارپوریٹ طیارے سے اجلاس میں جانے کا ارادہ رکھتے تھے مگر بن سلمان نے انکو اپنا خصوصی طیارہ دیا تھا۔ مگر اسکر تیکنیکی خرابی کے باعث واپس جانا پڑا پھر عمران خان نے کارپوریٹ طیارے سے اڑان بھری تھی۔

مگر اب اس ہفتہ واری رسالہ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ کچھ خرابی نہیں تھی بلکہ بن سلمان نے عمدا واپس بلا لیا اس لئے کہ وہ ان سے ناراض تھے۔

مگر پاکستانی حکومت نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے۔

ملی اطلاعات کے مطابق بن سلمان عمران خان سے انکی بعض کاموں سے اور انکی ان تقاریر سے ناراض ہیں جو پاکستان کو کھٹکتی ہے جیسے القاعدہ جیسی تنظیموں سے نرم رویہ مسلئہ کشمیر پر امریکا کو نشانہ بنانا وغیرہ۔ مگر پاکستان کے ترجمان کا یہی ماننا ہے کہ انکے اور سعودی کے درمیان ابھی بھی اچھے تعلقات ہیں۔