پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ

   

جموں ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے اضلاع راجوڑی اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب کئی دیہاتوں اور سرحدی چوکیوں کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ضلع راجوڑی کے سندربانی علاقہ میں رات بھر سرحد پار سے فائرنگ جاری رہی، جبکہ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹ سیکٹر میں چہارشنبہ کی صبح فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کا ہندوستانی فوج نے مؤثر جواب دیا۔