پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس محفوظ

   

اسلام آباد، 15 مئی (یو این آئی)بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ہندوستان کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی۔