پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں جیت

   

جوہانسبرگ :۔ پاکستان نے جنوبی آفریقہ کے اپنے دورہ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج پہلے T20 میاچ میں بھی میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے تھے ۔ جواب میں پاکستان نے ایک گیند پہلے 6 وکٹوں پر 189 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میاچ جیت لیا ۔ محمد رضوان نے 50 گیندوں میں 74 ناٹ آوٹ رنز بنائے جس کے لیے انہیں میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا ۔ دوسرا T20 ، 12 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔۔