سرینگر: پاکستان نے مختلف سیکٹروں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس دوران بی ایس ایف کے 2 جوان شہید ہوگئے ۔پاکستانی فوجیوں نے جموں وکشمیر کے مختلف سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پاس غیر فوجی علاقوں میںبلا اشتعال گولی باری کی اور مورٹار کے گولے داغے، جس میں بارڈر سیکیورٹی فورسیزکے دو جوان شہید ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں نے پونچھ ضلع کے منکوٹ، مینڈھر اور کھاری کرمارا سیکٹروں اور کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں ایل او سی کے قریب جوابی کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر کی ایڈوانس چیک پوائنٹ اور گاوں میں پاکستانی گولی باری میں آج شام بی ایس ایف کے دو جوان، کانسٹبل سی ایچ منوہر اور ریاض احمد زخمی ہوگئے۔ افسر نے کہا کہ گولہ باری صبح تقریباً ساڑھے چار بجے رکی۔ دفاعی ترجمان نے بعد میں اطلاع دی کہ پاکستان کی طرف سے شام تقریباً 6 بجے پونچھ ضلع میں ایل او سی سے متصل مینڈھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
