پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے میڈیکل طلبا کے خلاف مقدمے درج

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ میں پاکستان کی ہندوستان کے خلاف جیت کا جشن منانے کی پاداش میں دو میڈیکل کالجوں کے طلبا کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔یہ مقدمے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق سخت قانون ’یو اے پی اے ‘کی مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ہوسٹل اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر میں پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صورہ اور پولیس اسٹیشن کرن نگر میں مقدمے درج کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملوث طلبا کی شناخت کی جا رہی ہے ۔بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں مذکورہ جگہوں پر ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ہندوستان پر جیت حاصل کرنے کے بعد طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔