اسلام آباد: پاکستان اپنے شہریوں کو کوروناوائرس ویکسین مفت فراہم کرے گا۔ آئندہ سال اپریل سے ٹیکہ اندازی کا کام شروع کیا جائے گا۔ پارلیمانی سکریٹری قومی صحت خدمات نوشین حامد نے کہا کہ سب سے پہلے اس ویکسین کو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرس کو دیا جائے گا اور پہلے مرحلہ میں 60 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ خاتون وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوویڈ۔19 سے زائد از 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کو صحتمند رکھنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔