پاکستان کی دراندازوں کو کشمیر میں داخل کرنے کی کوششوں میں 5 اگسٹ کے بعد شدت

   

سرینگر ۔ 4ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے تاکہ ریاست جموںو کشمیر میں نظم و امن کی برقرار میں خلل پیدا کرنے کیلئے دراندازوں کو ریاست میں زیادہ تعداد میں داخل کیا جائے ۔ مرکز نے دستورِ ہند کی دفعہ 370 منسوخ کردی ہے اور تعینات فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا گیاہے ۔ حکومت ہند کی اس کارروائی پر پاکستان نے مایوسی کے عالم میں کئی دہشت گردوں کو وادی کشمیر میں داخل کرنے کی کوششوں میں اس کے بعد شدت پیدا کرتے ہوئے 5 اگسٹ کے بعد اپنی اس خواہش کا اظہار کیاہے کہ وہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو وادی کشمیر میں داخل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 15 کور کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کے جے بی ڈھلون نے اس کا انکشاف کیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔