پاکستان کی ستائش ‘ ٹیچر گرفتار

   

بنگلورو 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ایک خانگی اسکول کی خاتون ٹیچر کو پاکستان کی ستائش پر گرفتار کرلیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ بیلگاوی میں شیو پورہ کے ایک اسکول کی ٹیچر کو کل رات گرفتار کیا گیا جبکہ اس نے سوشیل میڈیا پر ایک پیام پیش کیا تھا جس میں پاکستان کی جئے ہو کہا گیا تھا ۔ یہ ٹیچر بیلگاوی کی ساکن بتائی گئی ہے اور اسے اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ اس سے قبل ریاست میں ایک نوجوان بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔