پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ کامیابی

   

Ferty9 Clinic

کولمبو ۔ پاکستان نے دوسرے ٹسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست دی اور سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں منعقدہ میچ میں سری لنکائی کو ایک اننگز اور222 رنز سے شکست ہوئی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں166 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 576 رنز کا بڑا سکور بنا کر اننگز ڈکلیئرکردی۔ اس کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز میں بھی مایوس کیا اور صرف 188 رنز بنائے اور اسے اننگز کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ پاکستانی ٹیم کی غیر ملکی سرزمین پر سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان نے پہلی بار ٹسٹ میچ ایک اننگز اور200 سے زیادہ رنز سے جیتا ہے۔پاکستانی ٹیم سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ پاکستان کی سری لنکا میں پانچویں ٹسٹ سیریز جیت ہے۔یہی نہیں، پہلی بار کسی غیر ملکی ٹسٹ سیریز میں پاکستان نے 4 رنز فی اوور سے زیادہ کی شرح سے رنز بنائے ہیں۔عبدا لشفیق کو سیریز اور آغا سلمان کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔