کولکاتا: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی لگاتار چار ناکامیوں کا سلسلہ آخرکار آج یہاں ٹوٹا جب بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ لیگ مرحلہ کے 7 میچوں میںپاکستان کی یہ تیسری کامیابی ہے۔ گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کے مقابل سنسنی خیز ناکامی نے پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی دوڑ نہایت کٹھن بنادی۔ اگلے دونوں میچ پاکستان جیت کر اسے دیگر مقابلوں کے نتائج اپنے حق میں سازگار ہونے کی امید رکھنا ہوگا۔ آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر 204 اسکور کئے اور پوری ٹیم 45.1 اوورس میں آل آؤٹ ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے تین تین وکٹیں لئے۔ جوابی اننگز میں اوپنر فخر زماں چھائے رہے۔ انہوں نے ٹورنمنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 74 گیندوں میں 81 رنز 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ انہیں میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دیگر اوپنر عبداللہ شفیق نے 68 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر صرف 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔