پاکستان کی طرف سے حملے میں7 افراد ہلاک ہو گئے : ایران

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایران کے ایک سرحدی گاوں پر میزائل حملے میں 3 عورتوں اور 4 بچوں پر مشتمل 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر بات کرتے ہوئے سیستان۔بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا ہے کہ پاکستان نے صبح کے وقت سرحدی صوبے کے ایک گاوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 3عورتوں اور 4 بچوں پر مشتمل 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد ایران کے شہری نہیں تھے۔مرحمتی نے کہا ہے کہ صوبہ سیستان۔بلوچستان کے شہر سیراوان میں بھی دھماکہ ہوا ہے تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ “دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بعض حساس فوجی حملے کئے گئے ہیں۔ حساس مخبری پر کئے گئے آپریشن میں کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔