پاکستان کی عظیم تحریک آزادی : عمران

   

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آج اپنے ’’آزادی مارچ ‘‘ کو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک آزادی قرار دیا۔ اعلیٰ عدالتوں سے اپنے حق میں چند فیصلوں سے بلند حوصلہ عمران نے سیالکوٹ میں پارٹی کے ایک ایونٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک ہے اور وہ انتخابات کے ذریعہ قوم کو تمام تر حقوق حاصل ہونے تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے اسلام آباد تک عمران خاں کے لانگ مارچ کو فوری روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا۔