پاکستان کی معیشت میں3فیصد اضافہ

   

لاہور، 28 اکتوبر (یواین آئی) عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں 3 فیصد توسیع ریکارڈ کی گئی ہے ، جو پچھلے سال کی 2.6 فیصد شرح سے زیادہ ہے ۔ تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہیکہ حالیہ سیلاب اور ساختی چیلنجز کے باعث آئندہ مالی سال میں بھی شرحِ نمو اسی سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ عالمی بینک کی یہ رپورٹ ترقی اور روزگار کے راستے پر قائم رہناکے عنوان سے جاری کی گئی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کا عنوان ‘ترقی اور روزگار کے راستے پر قائم رہنا’ ہے ، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال میں 3فیصد بڑھی، جو پچھلے سال کی 2.6 فیصد کی شرح سے زیادہ ہے۔