پاکستان کی ورلڈ کپ میں تاریخ ساز کامیابی، سری لنکا ناکام

   

حیدرآباد: پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اعظم ترین ٹارگٹ کو کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے آج سری لنکا کے خلاف تاریخ بنائی۔ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی مدد سے پاکستان نے 345 کے ہمالیائی نشانہ کو چار وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ ’مین آف دی میچ‘ رضوان متواتر دوسرے لیگ میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 131 پر ناٹ آؤٹ رہے، جو اُن کا بہترین کریئر اسکور ہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے۔ شفیق اور رضوان نے تیسری وکٹ کیلئے 176 رنز جوڑے، اور کامیابی کو یقینی بنایا۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر سری لنکا نے 344/9 اسکور کئے جس میں کوشل مینڈیس (122) اور سمرا وکرما (108) کی سنچریاں شامل ہیں۔ حسن علی نے 71 رنز دے کر 4 وکٹیں لئے۔