پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان نہیں آئے گی!

   

دبئی ۔ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان رواں برس کے اوآخر ہندوستان میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان کا دورہ نہیں کرے گا اور اپنے 2023 کے ونڈے ورلڈ کپ کے مقابلے بنگلہ دیش میں سکتا ہے۔ ہندوستان اس ٹورنمنٹ کا میزبان ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کو دیکھتے ہوئے، اس خیال پرگزشتہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے حل کے طور پر ہائبرڈ ایشیا کپ ماڈل کو دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس ایونٹ میں ہندوستان اپنے مقابلے غیر جانبدار تیسرے مقام پر کھیلے گا۔یہ خیال دبئی میں بورڈ میٹنگ کے موقع پر سامنے آیا، جہاں ایشیا کپ میں ہندوستان کی موجودگی اور اس کے نتیجے میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی موجودگی موضوع بحث رہے۔ دونوں بورڈز کے اراکین کے ایجنڈے کے یہ اہم نکات تھے۔ اس کا ذکر صرف ایک متبادل کے طور پر کیا گیا ہے اور اس معاملے پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے، لیکن پی سی بی یہ بتانا چاہتا ہے کہ ایشیا کپ میں ہندوستان کا پاکستان میں نہ کھیلنے کا آئی سی سی کی چمپئنز ٹرافی پر ممکنہ اثر پڑسکتا ہے جوکہ فروری 2025 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔