کراچی : پاکستان میں ایک ہندو لڑکی منیشا روپیٹا کو محکمہ پولیس میں پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 26 سالہ منیشا سندھ پبلک سرویس کمیشن کے امتحان میں نمایاں مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوگئی۔ سندھ کے علاقہ جیکب آباد کی منیشا 13 سال کی عمر میں ہی یتیم ہوگئی۔ اس کے والد جو مقامی طور پر کچھ کاروبار کرتے تھے۔ اس کی ماں نے منیشا اور اس کی دو بہنیں اور بھائی کی کافی مشکلات سے پرورش کی۔ دو بہنیں ڈاکٹرس ہیں اور چھوٹا بھائی میڈیکل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔