اسلام آباد۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں ہفتہ کو ایک پیپر مل کے بوائلر میں دھماکہ ہونے سے چار مزدوروں کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بوائلر میں کچھ تکنیکی خرابی تھی جس کے سبب دھماکہ ہوا جس سے اس کے ارد گرد کام کر رہے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ دھماکے سے لگی آگ پر فوری طور پر قابو پانے کی وجہ سے فیکٹری کے دیگر حصوں میں کام کرنے والے مزدور بچ گئے ۔ دھماکے کی وجہ سے مل کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔ دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاری ہے ۔
