پاکستان کی ڈرامائی پیشرفت، عماد وسیم بن گئے ہیرو !

   

ورلڈ کپ میں افغانستان دوسری بار اُلٹ پھیر میں ناکام

لیڈز، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بڑی ہزیمت سے بچتے ہوئے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی طرف اپنی پیشرفت جاری رکھی جبکہ عماد وسیم (49 ناٹ آؤٹ) نے آج یہاں میدان پر ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو افغانستان کے مقابل 3 وکٹ کی اعصاب شکن جیت دلائی۔ اس جیت پر ہیرو بن چکے عماد نے افغان اننگز میں بولنگ کا آغاز بھی کیا اور 10 اوورز میں 48 رنز دیکر 2 وکٹ لئے تھے۔ انھیں بجا طور پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دل کی دھڑکنیں روک دینے والے پُرتجسس مقابلے میں افغانستان رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستان کو پریشان کرچکا تھا۔ اس طرح وہ دوسری مرتبہ بڑا اُلٹ پھیر کرنے سے چوک گیا۔ 228 کے ٹارگٹ پر (ابتدائی خبر اندرونی صفحہ پر) پاکستان 156/6 کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے بھی محروم ہوگیا تھا لیکن عماد نے شاداب خان (11) اور وہاب ریاض (15*) کو ساتھ لیکر پاکستان کو 230/7 پر جیت دلائی۔