عمران خان حکومت کو مجبوراً تازہ انتخابات کرانا ہوگا
اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ 31 ڈسمبر تک اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ اجتماعی طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ 11 پارٹیوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ وہ اس لئے استعفیٰ دیں گے تاکہ وزیراعظم عمران کی زیرقیادت حکومت جلد سے جلد تازہ انتخابات منعقد کرانے کیلئے مجبور ہوجائے۔ اپوزیشن 13 ڈسمبر کو حکومت کے خلاف بہت بڑی ریالی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔