پاکستان کی 629 لڑکیاں چینی مردوں کو فروخت

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں غریب اور مجبور لڑکیوں اور خواتین کو دلہن بناکر چین روانہ کرنے کی رپورٹیس تو کافی عرصہ سے میڈیا میں گشت کررہی ہیں ۔ دی اسوسی ایٹیڈ پریس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران 629 پاکستانی لڑکیوں اور خواتین کو دلہن کے روپ میں چینی شہریوں کو فروخت کیا گیا ہے ۔اس فہرست میں پاکستان کے تحقیقاتی افسران نے مرتب کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ انسانی اسمگلنگ خصوصی طور پرخواتین کا استحصال کرنے والے نیٹ ورکس کا صفایا کیا جاسکے ۔