پاکستان کے ایک اور وزیر کورونا وائرس سے فوت

   

گلگت۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔اطلاعات کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں مسلم لیگ (نواز) کے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت منظور چیمہ اور سندھ کے ایک وزیر غلام مرتضی بلوچ بھی کورونا سے فوت ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسیس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان اور وزرا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔