پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم انڈیا کو باآسانی ہرادیا

   

دبئی: آئی سی سی مینس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سوپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم انڈیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان کی ایک کے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز ہی بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا نشانہ با آسانی 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹیم انڈیا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست ہے اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سوپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔