اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہیکہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کیلئے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان نے ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ ۔کی پرواز پی کے 7221 بھی روانہ ہوگئیاسلام آباد سے ریاض کی پرواز پی کے 753 منزل کی جانب روانہ ہوگئی اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287 اور ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 بھی روانہ ہوگئی۔اس کے علاوہ سیالکوٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 179روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے باکو کی پرواز پی کے 159 روانہ ہوگئی، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 بھی روانہ ہوگئی۔اس سے قبل پی آئی اے نے اپنے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔