پاکستان کے تمام ایف ۔ 16طیارے صحیح سلامت، ہندوستان کا دعویٰ جھوٹا

   

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے
F-16
لڑاکا طیارے کے بیڑے کی جب گنتی کی گئی تو تمام طیارے موجود پائے گئے۔ ایک معروف امریکی میگزین میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ لہٰذا یہ گنتی ہندوستان کی جانب سے کئے گئے اس دعوے کے بالکل برعکس ہیکہ ہندوستانی فضائیہ نے 27 فبروری کو ایک فضائی حملہ میں پاکستان کے
F-16
لڑاکا طیارہ کو مار گرایا تھا۔ ہندوستانی فضائیہ نے 28 فبروری کو ’’امرام‘‘ میزائل کے وہ ٹکڑے دکھائے تھے جسے پاکستان کے
F-16
نے نشانہ بنایا تھا جو دراصل کشمیر میں ہندوستانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے
F-16
کے حملوں کو بطور ثبوت دکھائے تھے۔ پاکستان نے واضح طور پر اس بات سے انکار کیا تھا کہ فضائی حملوں میں F-16 طیاروں کا سرے سے استعمال ہی نہیں کیا گیا تھا اور اس بات سے بھی انکار کیا کہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ خارجہ پالیسی کے حامل مذکورہ میگزین میں یہ بھی شائع ہوا ہیکہ پاکستان نے F-16 طیاروں کی گنتی کیلئے امریکہ کو مدعو کیا ہے جس کے بعد جب گنتی ہوئی تو پاکستان کے تمام
F-16
لڑاکا طیارے اچھی حالت میں موجود پائے گئے لہٰذا اس حقیقت سے ہندوستان کے اس دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے کہ اس نے پاکستان کے ایک
F-16
طیارہ کو مار گرایا ہے۔ اس سلسلہ میں میگزین نے ایک دفاعی آفیسر کا نام بتائے بغیر ان کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ لہٰذا پتہ یہ چلا کہ ہندوستان کیلئے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ وہ پاکستان کو لپیٹنے کے چکر میں تھا لیکن اس چکر میں ہندوستان کو خود اپنے ایک لڑاکا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی کا نقصان جھیلنا پڑا۔