کراچی ۔ دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ مثبت آگئے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے کورونا ٹسٹ ایک روز قبل راولپنڈی میں ہوئے تھے۔جن کھلاڑیوں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حارث رؤف، شاداب خان اورحیدر علی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا کورونا ٹسٹ منفی آیا ہے۔تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔