ریاض: اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ اب تک 3 ہزار 254 پاکستانی عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی عازمین کی آمد تیزی سے جاری ہے جبکہ یہ تعدادآج پیر کی فجر تک کی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین حج اب تک 12 پروازوں سے مدینہ منورہ پہنچے ہیں‘۔ سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج اسلام اآباد سے تین، کراچی سے تین، لاہور سے 4 پروازوں کے ذریعہ پہنچے ہیں جبکہ ایک پرواز سیالکوٹ سے آئی ہے‘۔مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے ذمہ دار احمد ندیم خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ 30 ہزار پاکستانی عازمین مدینہ منورہ جبکہ 34 ہزار جدہ پہنچیں گے۔