پاکستان کے خلاف مقابلوں کیلئے جلد بازی نہیں : ڈراویڈ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ ایشیاکپ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ نے ٹورنمنٹ میں پاکستان کے خلاف تین بارکھیلنے کے امکان کے بارے میں گونج کو تسلیم کیا اورکہا کہ ان کی ٹیم ٹورنمنٹ کو قدم بہ قدم ایک وقت میں ایک کھیل پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں 2023 کے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہوا اورکینڈی میں 2 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے شاندار مقابلہ ایونٹ کا اہم مقابلہ ہوسکتا ہے ۔ براعظمی ایونٹ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تین مقابلوں کا امکان ہے اگر وہ سوپر 4 میں ترقی کرتے ہیں اور بالآخر فائنل میں پہنچ جاتے ہیں۔ شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے اورآپ کو پاکستان کے خلاف تین بارکھیلنے کے لیے سوپر 4 کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا، اس لیے ایک وقت میں ایک قدم یعنی ایک مقابلے پر توجہ مرکوز ہے۔ میں ایک وقت میں ایک ہی مقابلہ کھیلنا چاہتا ہوں۔ ڈراویڈ نے یہ بھی روشنی ڈالی کہ فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا لیکن انہوں نے ٹیم کے لیے ایک وقت میں ایک قدم اٹھانے پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں پہلے دو میچوں میں پاکستان اور نیپال سے کھیلنا ہے ہمیں اس پر توجہ مرکوزکرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، ہمیں وہ میچ جیتنے کی ضرورت ہے اور پھر دیکھنا ہے کہ ٹورنمنٹ کہاں جاتا ہے۔ پاکستان کے خلاف ممکنہ تین مقابلے ، میرے خیال میں یہ شاندار ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہنچیں گے اور امید ہے کہ پاکستان بھی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ یہ ہمارے لیے بہت اچھا اور زبردست مقابلہ ہوگا اور ہم یقینی طور پر ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم یقینی طور پر چاہتے ایسا ہی ہو۔ فائنل تک کھیلنا اور وہ فائنل جیتنا ہے لیکن ہمیں اس سے پہلے پہلے دو قدم اٹھانے ہوں گے۔ یاد رہے کہ گروپ اے میں پاکستان، ہندوستان اور نیپال جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ چھ ملکی ٹورنمنٹ پاکستان اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ کا آغاز30 اگست کو پاکستان اورنیپال کے ملتان مقابلے سے ہوگا۔ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔
ورلڈ کپ کھیلنا خاص احساس:دھون
ممبئی۔ ہندوستان کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کا ماننا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے ونڈے ورلڈکپ میں شرکت کرنا بہت خاص احساس ہے، جسے بہت سے لوگ کرکٹ کے سب سے بڑے مراحل میں سے ایک مانتے ہیں۔ ونڈے ورلڈ کپ کا آئندہ ایڈیشن ہندوستان میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔دھون نے 34 ٹسٹ، 167 ونڈے اور 68 ٹی20 میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور 50 اوور کے عالمی آئی سی سی ٹورنمنٹس میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 2013 اور 2017 کی چمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے 2015 اور 2019 کے ایڈیشنز میں 65.15 کی رفتار سے1238 رنز بنائے، جس میں چھ سنچریاں بھی شامل ہیں۔