لندن ۔ انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف 5 اگست کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ 5 اگست کو مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ سیریز کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی انگلش اسکواڈ میں کپتان جو روٹ کے علاوہ جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کرولی، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔جیمز بریسی، بین فوکس، جیک لیش اور ڈاون لارنس کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔انگلش اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے مطابق، ٹسٹ کے لیے منتخب پلیئرز دو اگست کو مانچسٹر میں جمع ہوں گے۔