پاکستان کے خلاف کھیلنا کھلاڑیوں کی مجبوری : گواسکر

   

نئی دہلی ۔20 اگست (ایجنسیز) ہندوستانی سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کو ہندوستانی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دیا۔ گواسکر نے قومی کرکٹرز کے حق میں بولا ہے کہ یہ کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ کھیلنا یا نہ کھیلنا اس میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔کھلاڑی ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اگر حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے تو اس پرکھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔گواسکر نے مزید کہا کہ کہ آخر کار کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت انہیں کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اور اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔