دبئی ۔11 ستمبر (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے اپنے افتتاحی مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی سوپر فاسٹ جیت دیکھنے کے بعد اب انتظار پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ کا ہے۔ اس بار اتوار سوپر سنڈے ہوگا کیونکہ ایشیا کپ کی دوڑ میں پاکستان کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔ 14 ستمبر کو ہونے والے اس زبردست میچ کے لیے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کے تعلق سے بڑا اشارہ ملا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کون کون سے کھلاڑی ٹیم میں ہوں گے۔ ہندوستان کے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے بارے میں موصول ہونے والے اشارے کے مطابق ٹیم میں 5 بیٹرس، 3 آل راؤنڈر اور 3 بولرسکی جگہ دکھائی دے رہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کے چہرے کون ہوں گے؟ تو یہ اجے جڈیجہ کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر اجے جڈیجہ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھی وہی ٹیم کھیلتی نظر آئے گی جو یو اے ای کے خلاف کھیلی تھی۔ یعنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اجے جڈیجہ نے یہ بات ایشیا کپ کے نشریاتی چینل سونی نیٹ ورک پر یو اے ای کے خلاف ہندوستان کے میچ کے آغاز سے عین قبل کہی۔ اجے جڈیجہ نے یو اے ای کے خلاف ہندوستان کی پلیئنگ الیون پرگفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو متحدہ عرب امارات کے خلاف 8 بیٹرس کو نہیں کھیلنا چاہئے تھا لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو آپ نے وہ ٹیم دیکھ لی ہے جو آج پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ یعنی جو ٹیم یو اے ای کے خلاف کھیلی وہی پاکستان کے خلاف بھی کھیلے گی اور امید ہے کہ یہ انڈیا کی پلیئنگ الیون ہو سکتی ہے۔ اب اگر یو اے ای کی ٹیم نے کھیلنا ہے تو یہ پاکستان کے خلاف انڈیا کی پلیئنگ الیون ہو سکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں بیٹرس شبمن گل، ابھیشیک شرما، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر) ہوں گے ۔ علاوہ ازیں آل راؤنڈرکی فہرست میں ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل شامل ہیں جبکہ بولروں کی صف میں کلدیپ یادو، ورون چکرورتی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ موجود ہیں۔یاد رہے کہ یہ مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلا میچ ہوگا ۔