کراچی ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس انگلینڈ کے دورے سے قبل آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کیخلاف محدود اوورزکی سیریز کھیلے گی۔آئندہ برس جولائی اور اگست میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں تین ٹسٹ اور تین ٹونٹی میچوں کی سیریز ہے تاہم اس سے قبل ٹیم کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کیخلاف ونڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ اور ہالینڈ کیخلاف میچز کھیلنے کا مناسب وقت مل سکتا ہے تاہم سیریز کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔
زمبابوے نے سنگاپور کو شکست دی
سنگاپور۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے نے سنگاپور ٹی ٹونٹی سہ رخی سیریز کے چوتھے میچ میں نیپال کو 40 رنز سے ہرادیا۔زمبابونے نے چھ وکٹوں پر 160رنزبنائے۔نیپال کی ٹیم مقررہ اوورزمیں نو وکٹوں پر 120رنز تک محدود رہی۔