٭ متحدہ عرب امارات کمزور معیشت کے شکار ملک پاکستان میں آئیل ریفائنری پراجکٹ میں 5 بلین ڈالرس کی خطیر رقم مشغول کریگا جسکے بارے میں کہا جارہا ہیکہ جاریہ سال کے اختتام تک اس پر عمل آوری ہوگی۔ اس موقع پر عرب نیوز نے یو اے ای کے سفیر متعینہ پاکستان حمد عبید ابراہیم سالم الذابی کے حوالہ سے بتایا کہ مجوزہ پراجکٹ پاکستان اور امارات کے درمیان مستحکم تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔